22 لاکھ کا سونا سڑک پر کیسے آیا؟ حقیقت نے سب کو حیران کر دیا

0
0
22 لاکھ کا سونا سڑک پر کیسے آیا؟ حقیقت نے سب کو حیران کر دیا

موٹروے پولیس نے ایمانداری اور دیانتداری کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے تقریباً 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اصل مالک کے حوالے کر دیے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب معمول کی گشت کے دوران اہلکاروں کو سڑک کنارے ایک بیگ ملا جس میں قیمتی سونے کے زیورات اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔
پولیس نے فوری طور پر بیگ کو اپنی تحویل میں لے کر سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع کی مدد سے مالک کی تلاش شروع کی۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی اور تصدیقی مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ قیمتی سامان اصل مالک کے سپرد کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بیگ سفر کے دوران حادثاتی طور پر سڑک پر گر گیا تھا اور مالک کو اس بات کا علم بھی نہیں تھا کہ اس کا سامان گم ہو چکا ہے۔

Leave a reply