
اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور موبائل ایپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو پاسپورٹ دفاتر جانے کے بجائے دستاویزات براہِ راست ان کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ڈور اسٹیپ ڈیلیوری سروس کے نئے طریقہ کار اور ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانا ہے۔









