میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، 27 شدت پسند ہلاک

0
32
میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، 27 شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 27 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 27 شدت پسند مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق مارے جانے والے افراد مختلف دہشتگردانہ سرگرمیوں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ایسے افراد بھی ہلاک ہوئے جو مقامی رہنما ملک سیف اللہ داوڑ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔

Leave a reply