ایران کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کا نیا سلسلہ، پاکستانی عوام کے نام

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اور ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے آپریشن “وعدہ صادق چار” کے تحت اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کی، جسے مختلف ممالک کے عوام کے نام بھی منسوب کیا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملوں میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں اشدود میں تیل کے ذخائر اور اسٹوریج ٹینک تباہ ہو گئے، جبکہ کریات میں ایک گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوئی۔ کفر قاسم میں میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، اور شمالی شہر نہاریہ میں بھی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی فوج کی کارروائیوں کا دائرہ خلیجی خطے تک بھی پہنچ گیا، جہاں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں مختلف قسم کے طیارے، ڈرون ہینگرز اور جیٹ فیول ٹینک کو نقصان پہنچا۔ شیخ عیسیٰ بیس پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے مرمتی ہینگر کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو واپس موڑ دیا، اور خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کے قریب موجود افراد کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔









