پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

0
47
پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 13,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 563,862 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 483,420 روپے ہو گئی ہے، جو گزشتہ قیمت سے 11,402 روپے زیادہ ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 133 ڈالر بڑھ کر 5,411 ڈالر ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں طلب اور عالمی عوامل کے باعث سونے کی قیمت میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a reply