
کراچی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر عمارت پر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مائی کولاچی امریکی قونصلیٹ کے قریب ہونے والی فائرنگ میں سات افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے سلطان آباد پل کے نیچے ٹریفک پولیس کی چوکی کو بھی آگ لگا دی، جس کے باعث سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کی۔
پولیس اور حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کے علاقوں سے دور رہیں تاکہ مزید نقصان اور حادثات سے بچا جا سکے۔
ایران میں بھی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک گیر احتجاج اور سوگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے عالمی سطح پر سیاسی اثرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔








