
پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کے مشاہدے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کیے، جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق اس اجلاس کے لیے 18 نکات پر مشتمل ایجنڈا تیار کیا گیا ہے، اور اس میں رمضان کے چاند کے مشاہدے کے لیے خرچ کی گئی رقم کی منظوری دی جائے گی۔








