فلمی دنیا میں نیا پلٹا؟ ماہرہ خان نے ہمایوں کے لیے بتایا نیا رول!

0
25
فلمی دنیا میں نیا پلٹا؟ ماہرہ خان نے ہمایوں کے لیے بتایا نیا رول!

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی آنے والی فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور حال ہی میں وہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور دلچسپ سوالات کیے۔
اس موقع پر ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ وہ ہمایوں سعید کو کون سا کردار دیکھنا چاہیں گی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ہمایوں کو ایک منفرد ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہیں، خاص طور پر نوری نتھ جیسے دلچسپ کردار میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ایکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایکشن کے شوقین ہیں، مگر پاکستان میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ہاتھ کی انگلی بھی زخمی ہوگئی تھی۔

Leave a reply