فروری 2026: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

0
21
فروری 2026: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فروری 2026 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز سنگاپور کو حاصل ہے، جس کے حامل افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس ہیں، جن کے ساتھ 187 ممالک میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔ سویڈن اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، اور ان کے حامل افراد 186 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کے تین سب سے طاقتور پاسپورٹس میں شامل ہوا ہے۔
چوتھے نمبر پر یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس ہیں، جو 185 ممالک میں ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔ پانچویں نمبر پر آسٹریا، پرتگال، یونان اور مالٹا کے پاسپورٹس ہیں، جن کے ساتھ 184 ممالک میں سفر ممکن ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ جنوری 2026 میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں شامل تھا، لیکن فروری کی فہرست میں اس کی پوزیشن بہتر ہو کر 97 ویں نمبر پر آ گئی ہے، اور اس کے حامل افراد 32 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
پاکستان سے نیچے یمن (98)، عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) ہیں۔ پاکستان سے اوپر صومالیہ (96)، نیپال (95)، شمالی کوریا (94)، بنگلا دیش (93)، اریٹیریا (92) اور فلسطین، شمالی کوریا اور سری لنکا (91) کے پاسپورٹس ہیں۔
خطے کے دیگر ممالک میں بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں اور سعودی عرب 54 ویں نمبر پر ہیں۔

Leave a reply