کیا راج پال یادو جیل سے رہا ہو گئے؟ وائرل ویڈیو نے مچا دی کھلبلی!

0
21
کیا راج پال یادو جیل سے رہا ہو گئے؟ وائرل ویڈیو نے مچا دی کھلبلی!

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار اور کامیڈین راج پال یادو کو سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں راج پال یادو کہتے ہیں،
“سلمان بھائی بڑے بھائی کیطرح ہیں، سلمان بھائی کیساتھ آج بیٹھ کر اندرسے بیحدخوشی محسوس ہو رہی ہے۔”
اس کلپ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان یہ سوال گردش کرنے لگا کہ کیا راج پال یادو واقعی تہاڑ جیل سے رہا ہو چکے ہیں؟
حقیقت کیا ہے؟
تحقیقات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2018 کی ہے۔ یہ اس وقت کی ہے جب راج پال یادو نے اپنی فلم “اتا پتا لاپتا” کے لیے لیے گئے پانچ کروڑ روپے کے قرض کی عدم ادائیگی کے معاملے میں تین ماہ قید کاٹنے کے بعد عارضی رہائی حاصل کی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس پرانے کلپ کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے، جس سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راج پال یادو نے 5 فروری 2026 کو جاری قانونی کیس کے سلسلے میں خود کو پیش کیا تھا اور چیک باؤنس کیس میں ان پر تقریباً 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کا معاملہ زیرِ سماعت ہے۔
اداکار کی قانونی مشکلات کے دوران بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے ان کے لیے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ان میں اجے دیوگن اور ورون دھون بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب معروف فلمساز پریادرشن نے بھی راج پال یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی اور نیک دل انسان ہیں اور انہیں مناسب مالی رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پروڈیوسرز کو مشورہ دیا کہ ایسے حالات میں فنکاروں کی مالی معاونت کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو کو حالیہ واقعہ سمجھ کر شیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ کئی برس پرانی ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔

Leave a reply