مہمان بن کر آیا چور، دلہن کا بیگ اٹھا کر غائب!

جے پور کے جگت پورہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا بیگ چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات نوین کرول کی شادی کے موقع پر ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق تقریب میں دلہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک خوش لباس شخص مہمانوں میں شامل ہو کر اسٹیج کے قریب آیا۔ چند سیکنڈ میں اس نے دلہن کا بیگ اٹھایااور فرار ہوگیا۔ موجود مہمانوں اور اہلِ خانہ کو اس دوران کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔
بیگ میں زیورات اور نقدی تقریباً 4 لاکھ روپے کی مالیت کے بتائے گئے ہیں۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جس میں ملزم کی واضح تصویر سامنے آئی۔
دولہا کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔









