سینیٹ نے بچوں کی فحش ویڈیوز پر سخت سزاؤں کا بل منظور کرلیا

0
26
سینیٹ نے بچوں کی فحش ویڈیوز پر سخت سزاؤں کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد: پاکستان سینیٹ نے پیسے اور کرمنل قوانین میں متعدد اہم ترامیم کے بل منظور کر لیے ہیں۔
ترمیمی بل کے تحت وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان ممالک کے ساتھ متوال لیگل اسسٹنس ٹریٹی کرے جہاں سے سوشل میڈیا ایپس پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔
کرمنل قوانین میں تبدیلی کے مطابق:
ریپ یا جنسی زیادتی کا شکار بچہ یا بچی کا میڈیکل نہ کرنے پر ایک سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔
نجی یا سرکاری ہسپتال فوری ابتدائی طبی امداد نہ دینے پر سزا کے اہل ہوں گے اور نجی ہسپتال متاثرہ کو 24 گھنٹے کے اندر سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کے پابند ہوں گے۔
انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل کے تحت بچوں کی فحش ویڈیوز کے لیے سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال کی گئی اور جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی دوران سینیٹ نے ثمینہ زہری کا فیملی کورٹ ترمیمی بل اور شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور پر پابندی کا بل بھی منظور کرلیا۔

Leave a reply