سونے کی قیمتیں دو سال میں آسمان کو چھو گئی؟ کیسے ممکن ہوا؟

0
76
سونے کی قیمتیں دو سال میں آسمان کو چھو گئی؟ کیسے ممکن ہوا؟

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران منافع کے حصول کے دباؤ کے باعث سونے کی قیمتیں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتی دھاتوں کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مارچ 2024 سے اس وقت قیمتوں میں تیزی کا آغاز ہوا تھا جب یہ تاثر مضبوط ہوا کہ امریکا شرح سود میں مزید اضافہ نہیں کرے گا۔ یہ رجحان 2025 تک برقرار رہا اور سونا مسلسل نئی بلندیاں چھوتا رہا۔
امریکی صدر اور فیڈرل ریزرو کے سربراہ کے درمیان اختلافات، وینزویلا کے تیل ذخائر سے متعلق امریکی اقدامات، گرین لینڈ اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں کمزوری کے باعث دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 1700 ٹن سونا خریدا۔
اسی عرصے میں چین نے بھی امریکی ڈالر بانڈز اور ٹریژری بلز فروخت کر کے اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر گزشتہ دو سال کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں مارچ 2024 میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، جو جنوری 2025 کے اختتام تک بڑھ کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی تنازعات، تجارتی پابندیوں اور ٹیرف سے متعلق خدشات نے نہ صرف قیمتی دھاتوں بلکہ کموڈٹیز اور خام تیل کی قیمتوں کو بھی غیر معمولی حد تک متاثر کیا ہے۔
ان عوامل کے تناظر میں عالمی مالیاتی نظام کے بارے میں بے یقینی کی فضا پیدا ہوئی، جس کے بعد دو سال کے وقفے سے گزشتہ چند روز کےدوران سونےاورچاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنےمیں آئی۔
ادھر سوئٹزرلینڈ کے ایک بڑے مالیاتی ادارے کی جانب سے اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 2026 کے وسط تک فی اونس سونے کی قیمت ایک نئی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں بھاری کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نمایاں رہے۔ نتیجتاً فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں پچیس ہزار روپے سے زائد کمی واقع ہوئی، جبکہ دس گرام سونا بھی نمایاں طور پر سستا ہو گیا۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی چاندی کے نرخ گر گئے، جس سے فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply