گل پلازہ سانحہ: سرچ آپریشن بند، 73 افراد جاں بحق

0
63
گل پلازہ سانحہ: سرچ آپریشن بند، 73 افراد جاں بحق

گل پلازہ سانحے کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ملبہ ہٹانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ عمارت کو کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (کے بی سی اے) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ماہرین عمارت کو منہدم کرنے یا ملبہ مکمل طور پر ہٹانے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 49 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متاثرہ عمارت کے اطراف پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ عمارت کو گرین شیڈ لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے اور علاقے میں مسلسل نگرانی جاری ہے۔
لاپتہ افراد کی شناخت کے لیے اب تک 55 سے زائد افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق 24 افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، جن میں 17 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے جبکہ 7 افراد کی شناخت فوری طور پر ممکن ہو سکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچھ باقیات سے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرنا مشکل ثابت ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شناختی عمل میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
انتظامیہ نے عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور متاثرہ علاقے میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔

Leave a reply