
معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کے گھر ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی صورت میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
یاسر حسین نے 24 جنوری کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے خوشخبری شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔ یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے چند ہفتے قبل اپنے مداحوں کو جلد خوشخبری سنانے کا عندیہ دیا تھا۔ دونوں اس سے قبل ایک بیٹے کے والدین ہیں، جو جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔









