
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2026 منظور کر لیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔
نئے قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، یا گھر میں اس کی مرضی کے بغیر دیگر افراد کے ساتھ رکھنا جرم قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ بیوی، بچوں یا گھر کے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی قابل سزا جرم ہوگا۔
جرم ثابت ہونے کی صورت میں 3 سال تک کی قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید چھ ماہ کی قید بھی ہو سکتی ہے۔









