پاک برطانیہ تجارت نئی بلند ترین سطح پر

0
47
پاک برطانیہ تجارت نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی حجم پہلی مرتبہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے، جو دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان برطانوی وزیرِ ترقی نے حالیہ دورۂ پاکستان کے دوران کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان آٹھ سال کے وقفے کے بعد ترقیاتی مکالمہ بحال ہوا جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاک برطانیہ تجارت کا حجم پہلی بار 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے۔ برطانوی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر نے مشترکہ طور پر کاروباری اصلاحات کے ایک پیکج کا اجرا بھی کیا، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے ذریعے 1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ویتنام، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ چین کا رہا، جو مجموعی سرمایہ کاری کا 71 فیصد بنتا ہے۔

Leave a reply