پاکستان آئندہ برس جون تک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل آئے گا

0
53
پاکستان آئندہ برس جون تک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل آئے گا

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف پروگرام سے باہر آ جائے گا۔ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت معیشت کو درست سمت میں لے جا رہی ہے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ 2018 میں پیدا ہونے والے حالات کے باعث ملک کو شدید معاشی نقصان پہنچا اور پاکستان کئی برس پیچھے چلا گیا۔ ان کے مطابق مہنگائی اور غربت میں اضافے کے ذمہ دار وزیراعظم کو آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کے خلاف سازش کی گئی، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 250 سے زائد پیشیاں بھگتیں اور ان کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات بعد میں بے بنیاد ثابت ہوئے۔ رانا مشہود نے کہا کہ ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کا نعرہ لگانے والے بعد میں انہی قوتوں کے قریب نظر آئے۔
رانا مشہود احمد خان نے سوال اٹھایا کہ اگر مقدمات جھوٹے ہیں تو پی ٹی آئی کے چیئرمین عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں گریز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کیس ایک واضح نوعیت کا مقدمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہا تھا، جبکہ موجودہ حالات میں مختلف ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

Leave a reply