ایس جی ایس اور فیووولکس کی ہنگامی وارننگ، شہری محتاط رہیں

0
80
ایس جی ایس اور فیووولکس کی ہنگامی وارننگ، شہری محتاط رہیں

فلپائن کے مشرقی علاقے میں آج 6.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن شہر سے 68 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کی وجہ سے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس اور نقصانات سے خبردار کیا ہے۔
فیووولکس کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی اور وقت کے ساتھ کم ہوتی گئی۔
تاحال کسی سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا، تاہم یو ایس جی ایس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مقامی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں اور ہنگامی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply