ملک میں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی

0
131
ملک میں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ بازاروں میں نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں نچلی سطح پر آ گئی ہیں۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے تھی، جبکہ 2024 کے اختتام پر یہی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح سال 2025 کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ ہوا۔

Leave a reply