
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال مشرق وسطی کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔
سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
رونالڈو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور ان کا معاہدہ 2027ء کے وسط تک برقرار ہے۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ کھیلنا مزید مشکل ہے، لیکن وہ مستقبل میں بھی کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں اور انشاء اللہ ایک ہزار گول کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔









