ناسا نے کائنات کا تفصیلی تھری ڈی نقشہ جاری کر دیا

0
103
ناسا نے کائنات کا تفصیلی تھری ڈی نقشہ جاری کر دیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کائنات کا ایک حیرت انگیز تفصیلی نقشہ جاری کیا ہے، جس کے ذریعے سائنس دان کائنات کے قدیم رازوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔

یہ نقشہ ناسا کے SPHEREx اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جو پورے آسمان کا تھری ڈائمنشنل منظر دکھاتا ہے۔ اس میں خلا میں موجود سرخ دھول، برقی نیلی ہائیڈروجن گیس، اور سفید، نیلے و ہرے رنگ کے ستارے شامل ہیں۔

ٹیلی اسکوپ کی انفرا ریڈ روشنی دیکھنے کی صلاحیت کے ذریعے، سائنس دانوں نے ایسے رنگین مناظر بھی تصویر بند کیے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتے۔ یہ رنگ کہکشاؤں کے درمیان فاصلے کی پیمائش میں مددگار ثابت ہوئے، اور تھری ڈائمنشنل نقشے میں دکھایا گیا کہ کہکشائیں کائنات میں کس طرح پھیلی ہوئی ہیں۔

نقشے میں دور کی کہکشائیں لال رنگ میں جبکہ نزدیک کی کہکشائیں نیلے رنگ میں دکھائی گئی ہیں، جسے فلکیات میں ’ریڈ شفٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Leave a reply