پنجاب حکومت نے فوتگی کے موقع پر کھانے پینے اور دعوتی تقریبات پر پابندی عائد کر دی

0
171
پنجاب حکومت نے فوتگی کے موقع پر کھانے پینے اور دعوتی تقریبات پر پابندی عائد کر دی

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا پکانے، تقسیم کرنے اور دعوتی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنا اور سوگ کے موقع پر سادگی کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ذریعے دکھاوے اور فضول اخراجات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی جائیں گی۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی۔

اس فیصلے کو علماء، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ فوتگی کے موقع پر سادگی، صبر اور دعا کو ترجیح دی جانی چاہیے نہ کہ غیر ضروری رسومات اور دکھاوا۔

Leave a reply