اسرائیل نے مغربی کنارےمیں 19 یہودی بستیوں کوقانونی حیثیت دیدی

0
96
اسرائیل نے مغربی کنارےمیں 19 یہودی بستیوں کوقانونی حیثیت دیدی

اسرائیل نے مغربی کنارے میں قائم 19 یہودی بستیوں کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دے دی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ نے دی۔

رپورٹس کے مطابق اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے پارلیمنٹ کی اکثریت نے منظور کر لیا۔

اس فیصلے پر فلسطینی اتھارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی سرزمین کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

فلسطینی اتھارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے ان عزائم کی عکاسی کرتا ہے جن کے تحت وہ فلسطینی علاقوں میں الحاق، امتیازی نظام اور مکمل کنٹرول کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

Leave a reply