جسٹس ظفر راجپوت نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

0
119
جسٹس ظفر راجپوت نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

کراچی: جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اُن سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، ججز، وکلا کے نمائندے اور سابق ججز بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ترکی، قطر، اٹلی اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جسٹس ظفر راجپوت اس سے قبل قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز صدر مملکت نے انہیں بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Leave a reply