
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب توجہ سمیٹی ہے، جہاں مداح ان کے نئے فوٹوشوٹ اور دلکش انداز کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔
مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ جدید فیشن اور پُراعتماد انداز کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ بیج رنگ کے اوور کوٹ اور سفید شرٹ پر مشتمل لُک نے ان کی شخصیت کو نہایت نفاست کے ساتھ اجاگر کیا، جبکہ مجموعی انداز موسم کے مطابق شاندار قرار دیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ستاروں کی روشنی کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے، لیکن اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ انہی کو نمایاں کرنے کے لیے تاریکی بھی ضروری ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تصاویر پر مختلف ردِعمل ظاہر کیے۔ کئی مداحوں نے ان کے انداز اور شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ ہمیشہ کی طرح حسین نظر آ رہی ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے فیشن اور انداز میں آنے والی تبدیلی پر حیرانی بھی ظاہر کی۔









