حکومت کی جانب سے موبائل فونز پر نئے ٹیکس اور ڈیوٹی کے تعین کی تفصیلات جاری

0
120
حکومت کی جانب سے موبائل فونز پر نئے ٹیکس اور ڈیوٹی کے تعین کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان لائے جانے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ٹیکس اور ڈیوٹی کی نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس مختلف شرحوں پر وصول کیے جائیں گے۔ موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین ویلیوایشن رولنگ یا گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

موبائل فونز پر ٹیکس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

30 ڈالر تک: 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18% سیلز ٹیکس، 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

30 سے 100 ڈالر: 200 روپے موبائل لیوی، 3,000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18% سیلز ٹیکس، 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

100 سے 200 ڈالر: 600 روپے موبائل لیوی، 7,500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18% سیلز ٹیکس، 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

200 سے 350 ڈالر: 1,800 روپے موبائل لیوی، 11,000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18% سیلز ٹیکس، 5,000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

350 سے 500 ڈالر: 4,000 روپے موبائل لیوی، 15,000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18% سیلز ٹیکس، 5,000 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

500 ڈالر سے زائد: 8,000 روپے موبائل لیوی، اگر قیمت 700 ڈالر سے زیادہ ہو تو لیوی 16,000 روپے تک، 22,000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25% سیلز ٹیکس، 11,500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس

ایف بی آر کے مطابق، یہ نئے ٹیکس اور ڈیوٹی کے قوانین بیرون ملک سے موبائل فونز کی درآمد کو منظم کرنے اور ملکی محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

Leave a reply