لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سےتوہین مذہب کیس کے چار ملزمان بری

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہینِ مذہب کے مقدمے میں سیشن کورٹ کی سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی جانب سے 12 ستمبر 2022 کو درج کیا گیا تھا، جس میں ملزمان پر توہینِ ناموسِ رسالت اور پیکا قانون کی دفعات کے تحت الزامات عائدکیےگئےتھے۔
سیشن کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد چاروں افراد کو سزائے موت سنائی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بری کردیا۔









