“200 سے 250 سال جی لوں گا” — شاہ رخ خان کا دلچسپ انکشاف

0
68
“200 سے 250 سال جی لوں گا” — شاہ رخ خان کا دلچسپ انکشاف

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی خواہشات اور زندگی سے متعلق منفرد انداز میں اظہارِ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی دل میں وہی معصومانہ آرزوئیں رکھتے ہیں جو ایک بچے کے اندر ہوتی ہیں، اور اگر کوئی اُن سے پوچھے کہ وہ کتنی عمر پائیں گے تو ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ شاید 200 سے 250 سال تک جی لیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کا تذکرہ ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان نے بھی کیا ہے۔ ویڈیو میں ماضی کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا جاتا ہے جس میں میزبان نے شاہ رخ سے پوچھا تھا کہ کیا اُن کا اسٹارڈم کبھی ختم ہوسکتا ہے؟ جواب میں انہوں نے پورے اعتماد سے کہا تھا کہ وہ سو سال تک اسٹار رہیں گے۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے یہ بات ایسے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہی تھی کہ لگتا تھا جیسے وہ جو کہتے ہیں اسے حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسی گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم اوم شانتی اوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی خواہش کرنے اور اس کے پورا ہونے پر ویسا ہی یقین رکھتے ہیں جیسا بچپن میں رکھتے تھے، حالانکہ عمر 60 سال ہوچکی ہے، لیکن دل اب بھی ویسا ہی پُرامید ہے۔

شاہ رخ کے مطابق زندگی کے بارے میں اُن کا مثبت رویہ ہی انہیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، اور اسی وجہ سے وہ عمر کے متعلق بھی خوشگوار اور مزاحیہ انداز میں بڑی سے بڑی خواہش ظاہر کر دیتے ہیں۔

Leave a reply