یوکرین اور فرانس کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

0
107
یوکرین اور فرانس کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

یوکرین اور فرانس کے درمیان طویل مدتی دفاعی تعاون کا ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت یوکرین آئندہ برسوں میں فرانسیسی ساختہ جدید فوجی ساز و سامان حاصل کرے گا۔

پیرس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے معاہدے پر دستخط کیے، جسے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

معاہدے کے مطابق یوکرین دس سال کے دوران 100 رافیل جنگی طیاروں سمیت ڈرونز، ریڈار سسٹمز، ائیر ڈیفنس سسٹمز، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر جدید عسکری آلات حاصل کرے گا۔

زیلنسکی کے مطابق یہ تعاون یوکرین کی طویل المدت سلامتی کو مضبوط بنائے گا، جبکہ میکرون کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

فرانسیسی صدر کے مطابق طے شدہ ساز و سامان کی ابتدائی ترسیل آئندہ تین برسوں میں شروع ہو جائے گی۔

Leave a reply