شہدادپور میں اسکول ہیڈماسٹر کی ہلاکت، مبینہ پولیس تشدد کا الزام

سانگھڑ : شہدادپور میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر کی مبینہ پولیس تشدد کے باعث ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ورثا کے مطابق متوفی ہیڈماسٹر کو پولیس نے پیر کی شام حراست میں لیا تھا، جس کے بعد وہ دورانِ حراست دم توڑ گئے۔ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہلاکت پولیس تشدد کے نتیجے میں ہوئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی کارروائی میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ہیڈ محرر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔









