لاہور میں گیس سلینڈر دھماکا، تین افراد جان سے گئے

0
98
لاہور میں گیس سلینڈر دھماکا، تین افراد جان سے گئے

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی پہلی منزل منہدم ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ عذرا، 2 سالہ صائم اور 19 سالہ آفتاب شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں گیس جمع ہونے سے اچانک دھماکا ہوا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چولہا کھلا رہنے کی وجہ سے گیس بھر گئی تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور علاقے کو کلیئر کر دیا۔

Leave a reply