ترمیم پر مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

0
140
ترمیم پر مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی سے مشاورت کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بل لے کر آئی ہے مگر کسی کو اس کی تفصیلات معلوم نہیں، ماضی میں کبھی این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا گیا، لہٰذا صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے وجود میں آنے والی اسمبلی کو آئین میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔ ان کے مطابق بلاول بھٹو کے بیان کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات تشویشناک ہیں اور اس ترمیم سے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جا رہا ہے، جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول بھٹو کے بیان سے ترمیم کا علم ہوا۔ ان کے مطابق آئینی بینچز بنانے کا مقصد انصاف کی فراہمی بہتر کرنا بتایا گیا تھا، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ سنگین مداخلت کی جا رہی ہے۔

Leave a reply