“آئی سی سی پر بھارتی اثر و رسوخ کا پول کھل گیا، کرس براڈ کا انکشاف”

0
226
"آئی سی سی پر بھارتی اثر و رسوخ کا پول کھل گیا، کرس براڈ کا انکشاف"

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارت کے خلاف کارروائی میں نرمی برتنے کا کہا گیا تھا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران بھارتی ٹیم چار اوور پیچھے تھی، جس پر سلو اوور ریٹ جرمانہ یقینی تھا۔ اسی دوران انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ “کوئی راستہ نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔”

سابق ریفری کے مطابق، اس ہدایت کے بعد انہوں نے وقت کے حساب میں نرمی برتی۔ تاہم، اگلے میچ میں جب ساروو گنگولی نے دوبارہ وہی غلطی دہرائی اور امپائروں کی بات نہ مانی تو انہیں صرف گنگولی کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا۔

کرس براڈ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل بڑھ چکا ہے۔ ان کے بقول، “اب فیصلے کھیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی اور مالی اثرورسوخ کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اور اسی وجہ سے اس نے آئی سی سی پر عملی طور پر گرفت حاصل کر لی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اب آئی سی سی میچ آفیشلز کا حصہ نہیں ہیں، کیونکہ یہ کردار اب کھیل سے زیادہ سیاست سے جڑ چکا ہے۔

Leave a reply