ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں ہوسکا، متبادل روٹس پر ٹریفک منتقل

0
67
ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں ہوسکا، متبادل روٹس پر ٹریفک منتقل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ سمندری انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنسورشیم کی جانب سے مرمتی کام جاری ہے، جبکہ انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ سروس میں تعطل نہ آئے۔

کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کو طلب کر لیا۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایک کورین کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، تاہم تاخیر کے باعث وزیرِاعظم نے انکوائری کی ہدایت دی ہے۔

شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکٹرم کی کمی اور قانونی تنازعات کے باعث نیٹ ورک مسائل درپیش ہیں۔ اس وقت ملک 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا ہے جو ناکافی ہے، جبکہ حکومت دسمبر یا جنوری تک نیا اسپیکٹرم آکشن کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave a reply