ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی کیلئے تقریب کی تجویز، اے سی سی صدر کا بھارتی بورڈ کو واضح پیغام

0
116
ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی کیلئے تقریب کی تجویز، اے سی سی صدر کا بھارتی بورڈ کو واضح پیغام

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محسن نقوی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو اس کیلئے باضابطہ تقریب رکھی جائے گی، جس میں کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آ کر ٹرافی وصول کی جا سکتی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جا سکتی ہے، اور اس حوالے سے دبئی میں تقریب منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں کامیابی کے باوجود بھارتی ٹیم نے ٹرافی تقریب میں وصول نہیں کی تھی، جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔

اس سے قبل محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو وہ آ کر وصول کریں۔

Leave a reply