ایران کی پاک افغان کشیدگی پر تشویش، ثالثی کی پیشکش

0
117
ایران کی پاک افغان کشیدگی پر تشویش، ثالثی کی پیشکش

تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے، اور ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پڑوسی ممالک بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں سعودی عرب اور قطر نے بھی پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور دونوں فریقین سے تحمل اور مذاکرات پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

Leave a reply