جنوبی افریقا کا پاکستان میں اسپن چیلنج سے نمٹنے کے لیے خصوصی تیاریوں کا آغاز

0
59

پاکستان کے دورے سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم نے اسپن بالنگ کا سامنا کرنے کی تیاریوں پر بھرپور توجہ مرکوز کر دی ہے۔ پریٹوریا میں لگائے گئے مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے اسپنرز کے خلاف کھیلنے کی خصوصی مشقیں کیں تاکہ پاکستانی وکٹوں پر ممکنہ چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میچز کے لیے وکٹوں کو میزبان ٹیم اپنی حکمتِ عملی کے مطابق تیار کرتی ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ انگلینڈ سیریز جیسی کنڈیشنز ہوں گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایسی پچز بیٹرز کے لیے آزمائش بن سکتی ہیں، تاہم ٹیم حالات کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

مارکرم نے مزید کہا کہ اسکواڈ میں شامل تین اسپنرز ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

ادھر پاکستان کی ٹیم بھی اسپن پر انحصار کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو دباؤ میں لانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ابرار احمد، ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی جیسے باصلاحیت باؤلرز کو اہم ہتھیار تصور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقی اسکواڈ آج رات لاہور پہنچے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply