
متحدہ عرب امارات کی ایک 26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل، مریم محمد، رواں سال نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار شرکت کریں گی۔
اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے تقریباً 130 حسینائیں حصہ لیں گی، تاہم یہ موقع تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کوئی اماراتی خاتون اس عالمی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گی۔
مریم محمد کی شرکت کو متحدہ عرب امارات میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور نمائندگی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔