پاکستانی فلم “دیمک” کا کینیڈا میں شاندار پریمیئر، ناظرین کی زبردست پذیرائی

0
59

کینیڈا کے شہر اوکویل میں پاکستانی ہارر فلم “دیمک” کا پریمیئر کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں پاکستانی نژاد کمیونٹی سمیت فلمی شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فلم کو دیکھنے کے بعد حاضرین نے اسے ایک “ٹرینڈ سیٹر” فلم قرار دیا اور کہانی، پروڈکشن اور اداکاری کو خوب سراہا۔

فلم کی تخلیق جیو فلمز کے تعاون سے کی گئی ہے، جس کے پروڈیوسر مراد علی، ہدایت کار رافع راشدی اور اداکارہ ثمن انصاری شامل ہیں۔ پریمیئر کے موقع پر شائقین نے فلمی ٹیم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ان کی محنت کو سراہا۔

اس تقریب میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان اور مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے فلم کو پاکستانی سینما کی مثبت پیش رفت قرار دیا۔

یاد رہے کہ فلم “دیمک” 17 اکتوبر سے کینیڈا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply