معروف بھارتی اداکارہ سندھیا شانتارام 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
56

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور رقص کی ماہر سندھیا شانتارام طویل فنی سفر کے بعد 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

وہ جمعہ کی شام ممبئی میں انتقال کر گئیں، جب کہ ان کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی گئیں۔

سندھیا شانتارام نے 1950، 60 اور 70 کی دہائی میں اپنی منفرد اداکاری اور کلاسیکی رقص کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ وہ ہندی اور مراٹھی زبان کی کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں 1955 کی جھنک جھنک پائل بجے، 1957 کی دو آنکھیں بارہ ہاتھ اور 1959 کی نوورنگ شامل ہیں، جن میں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔

سندھیا، لیجنڈری فلم ساز وی شانتارام کی اہلیہ تھیں، جن کے ساتھ ان کی کئی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔

ان کے انتقال پر فلمی دنیا کے کئی افراد نے افسوس کا اظہار کیا، جب کہ مہاراشٹرا کے وزیرِ ثقافت نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

سندھیا شانتارام کا شمار بھارتی سنیما کی ان چند خواتین فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فن سے ایک عہد کو متاثر کیا۔

Leave a reply