فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن اسرائیلی حراست سے رہا، استنبول پہنچ گئے

0
113
فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن اسرائیلی حراست سے رہا، استنبول پہنچ گئے

استنبول: غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والی عالمی فلوٹیلا “صمود” سے وابستہ 137 سماجی کارکن اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ رہائی پانے والوں میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکہ، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوٹیلا سے وابستہ 450 سے زائد سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی تحویل میں ہیں، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی مزاحمت کے باوجود ایک اور امدادی قافلہ غزہ کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سماجی کارکن سوار ہیں۔

ادھر دنیا بھر میں فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں — حیدرآباد، سجاول، میرپورخاص، ملتان، حب، قلات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور نوشہرہ — میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ریلیاں نکالیں اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی فلوٹیلا کی حمایت میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اٹلی، اسپین، یونان اور بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ روم میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، جبکہ اسپین میں ہزاروں طلبا نے سڑکوں پر آ کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Leave a reply