امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا

واشنگٹن: امریکا کو ایک بار پھر ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے کیونکہ حکومت کے اخراجات سے متعلق اہم بل سینیٹ سے منظور نہیں ہو سکا۔
اطلاعات کے مطابق، حکومتی فنڈنگ کے بل پر کانگریس میں اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث حکومت کی مالی معاونت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ اگر یہ بل جلد منظور نہ ہوا تو وفاقی اداروں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکا شٹ ڈاؤن کے قریب پہنچا ہو۔ اس سے قبل تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 35 دن تک جاری رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت میں پیش آیا تھا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان بجٹ ترجیحات پر شدید اختلافات اس صورتحال کی بڑی وجہ ہیں۔
اگر کانگریس میں اتفاق رائے نہ ہوا تو لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رُک سکتی ہیں اور اہم عوامی سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔








