پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان نےنیش کپ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

0
164
پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان نےنیش کپ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے کینیڈا میں منعقد ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ میں نور زمان نے مصر کے دوسرے سیڈ کھلاڑی مصطفیٰ السرطی کو تین گیمز میں شکست دی۔

میچ 52 منٹ تک جاری رہا، جس کا پہلا گیم انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ طویل مقابلے کے بعد نور زمان نے یہ گیم 17-19 سے اپنے نام کیا۔ اس کے بعد دوسرا گیم 7-11 اور تیسرا 9-11 سے جیت کر نور زمان نے ٹورنامنٹ میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ مقابلہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ورلڈ ٹور کے تحت کھیلا گیا، جس کی مجموعی انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالر مقرر تھی۔

یہ کامیابی نور زمان کے بین الاقوامی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply