تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

0
107
تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرور میں ایک سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ معروف اداکار اور سیاسی رہنما تھلاپتی وجے کی پارٹی، تامیلاگا ویٹری کازگام کی جانب سے منعقدہ ایک عوامی اجتماع کے دوران پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق ریلی میں تقریباً 30 ہزار افراد کی آمد متوقع تھی، تاہم تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی جس کے باعث شدید ہجوم اور بدنظمی پیدا ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان میں 6 بچے اور 16 خواتین شامل ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت تھلاپتی وجے اسٹیج پر موجود تھے اور انہیں خطاب روکنا پڑا۔ ریلی میں شریک افراد کو پانی فراہم کرنے کے لیے اسٹیج سے پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔

ہنگامی امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی وجہ ہجوم کی شدت اور ایمبولینسوں کو درپیش مشکلات بتائی گئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply