یورپی پابندیوں کے جواب میں ایران کا سخت مؤقف، جوہری نگرانی کا تعاون ختم کرنے کا اعلان

0
166
یورپی پابندیوں کے جواب میں ایران کا سخت مؤقف، جوہری نگرانی کا تعاون ختم کرنے کا اعلان

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پیش کی گئی پابندیوں کی قرارداد کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی حمایت کے باعث یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ تاہم، ایران کی جانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تعاون کا خاتمہ کب سے مؤثر ہوگا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیوں کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے ان پابندیوں کی مخالفت نہیں کی۔

یہ پیش رفت ایران کے جوہری پروگرام اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں ایک اہم موڑ تصور کی جا رہی ہے۔

Leave a reply