لاہور میں آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر

0
233
لاہور میں آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر

لاہور کی مختلف مقامی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، حالانکہ سرکاری نرخ 1810 روپے مقرر ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ کے باوجود اکثر دکاندار آٹا مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت بھی 130 سے 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے دعوے کیے گئے تھے، تاہم زمینی حقائق مختلف نظر آ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ سرکاری نرخ سے انحراف کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دکان پر نرخ نامہ آویزاں ہونا لازمی ہے، بصورت دیگر قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

ادھر کوئٹہ میں بھی صورتحال مختلف نہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں دستیاب ہے، جس سے عوامی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

Leave a reply