تربت میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

0
148
تربت میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

تربت (بلوچستان): بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے نوانو میں ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Leave a reply