لاہور میں اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعطیلات برقرار

0
124
لاہور میں اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعطیلات برقرار

لاہور: گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لاہور میں یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق شہر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے کھل جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کے وہ علاقے جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، وہاں اسکول بدستور بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بحالی کا فیصلہ صورتحال کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث لاہور کے متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تمام اسکولوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply