امریکی صدر کا دعویٰ: پاک بھارت کشیدگی میں 7 طیارے گرے

0
115
امریکی صدر کا دعویٰ: پاک بھارت کشیدگی میں 7 طیارے گرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ماضی کی جنگی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مداخلت سے ایک بڑا تنازع ٹل گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ صدارت میں کئی سنگین تنازعات کو روکا گیا جن کا حل ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایسا ہی تنازع شدت اختیار کر چکا تھا، جس میں 7 جنگی طیارے تباہ ہو چکے تھے اور صورت حال ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اقتصادی دباؤ کے ذریعے دونوں ممالک پر اثر ڈالا، اور صاف الفاظ میں یہ پیغام دیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو امریکا تجارتی تعلقات معطل کر دے گا۔ ان کے بقول، ان اقدامات کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں کشیدگی میں کمی آئی اور جنگی ماحول ختم ہوگیا۔

انہوں نے اسے اپنی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی قرار

Leave a reply